• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے اور ڈان اخبار فراہم کرنے کی درخواست

شائع January 8, 2025
— فائل فوٹو: بلوم برگ
— فائل فوٹو: بلوم برگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کرانے، ٹی وی کی سہولت بحال کرنے اور ڈان اخبار فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند جیل ٹرائل کے دوران آج بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ان کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں دائر کی۔

درخواست میں عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ٹی وی کی سہولت بحال کرنے، انگریزی روزنامہ ڈان اور ایکسپریس ٹریبیون فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج سے معائنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ درخواست پر آج اڈیالہ جیل میں سماعت کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025