فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6 سو روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا۔