• KHI: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:15pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:44pm
  • KHI: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:15pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:44pm

تربت: مسافربس دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج

شائع January 6, 2025
پولیس کے مطابق دھماکے کا شکار بس کراچی سے تربت جارہی تھی۔—فوٹو:ڈان نیوز
پولیس کے مطابق دھماکے کا شکار بس کراچی سے تربت جارہی تھی۔—فوٹو:ڈان نیوز

بلوچستا کے ضلع تربت میں ہفتے کے روز مسافر بس کے قریب ہونے والےدھماکے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ایکسپولیسو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تربت میں 2 روز قبل مسافر بس سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی تھی جس میں 6 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کا شکار بس کراچی سے تربت جارہی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تربت میں بس پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے، تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025