• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

آسٹریلیا سے ذلت آمیز شکست، بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور

شائع January 5, 2025
— فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا
— فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی بلکہ بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔

سڈنی میں ہونے والے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر ہی پورا کرلیا اور میزبان ٹیم نے بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔

بھارت کی شکست کے ساتھ ہی اس کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا اور آسٹریلیا اس فتح کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلی اننگز

سڈنی ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے، ریشبھ پانٹ 40 اور راوینڈرا جڈیجا 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ 4، مچل اسٹارک 3 اور پیٹ کمنز 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جواب میں آسٹریلیا بھی پہلی اننگز میں صرف 181 رنز ہی بناسکی، کینگروز کے لیے ڈیبیو کرنے والے بیو ویبسٹر نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اسٹیو اسمتھ نے 33 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا اور محمد سراج نے 3،3 جب کہ نتیش کمار ریڈی اور جسپرت بمرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز

بھارت دوسری اننگز میں 157 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، اس بار بھی ریشبھ پانٹ 61 اور یشسوی جیسوال 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 6، پیٹ کمنز نے 3 اور بیو ویبسٹر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں پر پورا کرلیا، آسٹریلیا کے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025