پاکستان سپر لیگ: فرنچائزز نے اسکواڈ میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ میں اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے فہرست کے مطابق کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے 7،7 کھلاڑیوں کو بقرار رکھا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائٹڈ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8،8 کھلاڑی برقرار رکھا ہے۔
پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو اپنے سابقہ اسکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا جب کہ یہ ایونٹ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس بار 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔