• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل بڑی حد تک حل کر دیے، مراد علی شاہ کا دعویٰ

شائع January 4, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل بڑی حد تک حل کرلیے ہیں جب کہ کسی بھی علاقے میں تجاوزات قابل قبول نہیں ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے آپریشنز کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ہنگامی خدمات سرانجام دیتا ہے اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر حادثات میں ریسکیو کا اہم کردار ہے، ریسکیو عملہ ہی اس پروگرام کو کامیاب بنا سکتا ہے، ہائی وے آپریشنز سروس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے، صوبائی حکومت ہماری، میئر ہمارا ہے تو پھر ذمہ داری بھی ہماری ہے جب کہ کراچی کے مسائل بہت ہیں لیکن سندھ حکومت نے بڑی حد تک حل کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کیپسٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، سندھ میں ریسکیو 1122 کی ضرورت پہلے سے تھی، ریسکیو 1122 کے مزید 16 سینٹرز بنائے گئے ہیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کو مناسب تربیت دی گئی ہے اور ہائی ویز اور کوسٹل ایریاز تک ریسکیو کی استعداد کار بڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پانی کی سپلائی اور ڈرینیج کی خاص ہدایات ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل بہت ہیں لیکن سندھ حکومت نے بڑی حد تک حل کر دیے۔

۔۔ کسی بھی علاقے میں موجود تجاوزات ناقابل برداشت قرار دیدیں سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025