• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

’کہیں نہیں جارہا‘، ریٹائرمنٹ کی خبروں پر روہت شرما کا رد عمل

شائع January 4, 2025
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہے بلکہ آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں حصہ نہیں لیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ’اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا ’سڈنی ٹیسٹ سے باہر رہنے کے فیصلے کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں سمجھا جانا چاہیے، مائیک، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا چاہیے‘۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چاہیے، کب کپتانی کرنی چاہیے، میں ایک سمجھدار انسان ہوں، بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تو میں جانتا ہوں کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ ہارنے کے بعد روہت شرما پر بھارت میں شدید تنقید کی جارہی تھی کیوں کہ اس شکست کے بعد بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

انٹریو کے دوران اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ سے باہر بیٹھنے کا فیصلے کا مطلب ریٹائرمنٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں خود کو کرکٹ سے باہر رکھوں گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ’بارڈر گواسکر ٹرافی‘ کے 5 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

بھارتی کپتان اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی بدلے جسپریت بمرا نے ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رن زسے شکست دی تھی۔

تاہم بقیہ تینوں میچوں میں روہت شرما نے ٹیم کی قیادت کی جس میں دو میں بھارت کو شکست اور ایک میچ بارش کی مداخلت کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

اس دوران، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے 3 میچوں کی 6 اننگز میں محض 31 رنز ہی بناسکے جو جسپریت بمرا کی جانب سے حاصل کی گئی (30) وکٹوں سے محض ایک نمبر زیادہ ہے۔

اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے رنز نہیں ہورہے تھے اس لیے میں سڈنی ٹیسٹ سے باہر ہوا، تاہم رنز کی کوئی گارنٹی نہیں کبھی 2 تو کبھی 5 بعد تک یہ سلسلہ چل سکتا ہے، تاہم کرکٹ میں بہت کچھ دیکھا ہے، چیزیں منٹوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹیسٹ میچوں میں 12 سینچریوں اور 18 نصف سینچریوں کی مدد سے 4 ہزار 301 رنز بنا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025