• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

شائع January 4, 2025
وزیراعلیٰ پختونخوا نے زخمی ڈپٹی کمشنر اور دیگر کے لیے دعا بھی کی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیراعلیٰ پختونخوا نے زخمی ڈپٹی کمشنر اور دیگر کے لیے دعا بھی کی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود، ایف اور پولیس کے اہلکاروں اور راہ گیروں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، یہ واقعہ کرم میں امن کے لیے حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ لوئر کرم میں فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ شورش زدہ ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے نتیجے میں متحارب فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے بعد 87 روز تک پارا چنار جانے والی سڑکیں بند رہی تھیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا کی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ایک امن معاہدہ کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم نے تصدیق کی تھی کہ متحارب فریقین کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں، ڈی سی جاوید اللہ محسود لوئر کرم میں سڑکیں کھلوانے گئے تو فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025