• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

دائیں ٹخنے میں فریکچر، اوپنر صائم ایوب 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر

شائع January 4, 2025
— فوٹو: جیو نیوز
— فوٹو: جیو نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب دائیں پاؤں کے ٹخنے میں فریکچر کے باعث 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان کے مطابق صائم ایوب گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئے تھے۔

زخمی ہونے کے باعث وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ایم آر آئی رپورٹ میں ان کے دائیں ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے لیکن فریکچر کے باعث وہ 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

صائم ایوب ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زخمی ہونے کے بعد صائم ایوب کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صائم ایوب کے دائیں ٹخنے کا جنوبی افریقہ میں ایم آر آئی اور ایکسرے کروالیا گیا ہے، ان کی میڈیکل رپورٹس لندن میں ماہر ڈاکٹرز کو بھجوادی گئی ہیں رپورٹس دیکھ کر صائم ایوب کےعلاج اور مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025