• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اوپنر صائم ایوب فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی، دوسرے ٹیسٹ سے باہر

شائع January 3, 2025
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

پاکستان ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صائم ایوب کے دائیں ٹخنے کا جنوبی افریقہ میں ایم آر آئی اور ایکسرے کروالیا گیا ہے، ان کی میڈیکل رپورٹس لندن میں ماہر ڈاکٹرز کو بھجوادی گئی ہیں رپورٹس دیکھ کر صائم ایوب کےعلاج اور مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق صائم ایوب کا فیلڈنگ کے دوران ٹخنہ مڑگیا جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں انہیں ایکسرے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے تاہم اب تک ان کی انجری کی نوعیت واضح نہیں ہے۔

7 ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کو دائیں ٹخنہ مڑ جانے کے سبب موچ آئی، انجری کے فوری بعد نوجوان بیٹر درد سے کراہتے ہوئے نظر آئے۔

خیال رہے کہ صائم ایوب نے گزشتہ ماہ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہیں سیریز میں دو سنچریاں اسکور کرنے پر ’پلیئر آف دی سیریز‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

خیال رہے کہ صائم ایوب اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے رواں سال فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025