• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

شائع January 3, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں مسلسل تین ہفتے اضافے کے بعد 0.26 فیصد کی کمی ہوگئی تاہم 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 3.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا مہنگی، 10 سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اداراہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں مرغی کا گوشت 10.28 فیصد اور پیاز 4.93 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی 0.95 اورگھی 0.28 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 13.48، آلو 5.59، انڈے 0.23 اور دال ماش 0.05 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال چنا، آٹا بھی سستا ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قلیل مدتی مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.8 فیصد بڑھی جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ 5.8 فیصد ہو گئی تھی۔

اسی طرح اس سے قبل 19 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قلیل مدتی مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 4.64 فیصد ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025