• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

لاہور سیف سٹی اتھارٹی نے ورچوئل بلڈ بینک کی سہولت متعارف کرادی

شائع January 3, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

لاہور سیف سٹی اتھارٹی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ورچوئل بلڈ بینک کی سہولت متعارف کرا دی، خون کی ہنگامی ضرورت کی صورت میں پنجاب کے شہری کسی بھی وقت پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور سیف سٹی میں بلڈ بینک قائم کر دیا گیا ہے، شہری 15 پر کال کر کے 4 کا ہندسہ دبا کر سیف سٹی ایمرجنسی بلڈ بینک سے باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں، کال موصول ہونے پر سیف سٹی آفیسر کانفرنس کال کے ذریعے بلڈ بینک ڈیٹا بیس موجود ڈونر کا رابطہ کالر سے کروائے گا۔

خون عطیہ کرنے والے اداروں، این جی اوز اور کالجز و جامعات کے بلڈ بینکس کو سیف سٹی بلڈ بینک کے ڈیٹا بیس سے لنک کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر پنجاب پولیس کے افسران و جوان خود کو بطور ڈونر رجسٹر کروا رہے ہیں۔

سیف سٹی بلڈ بینک میں اب تک پنجاب پولیس کے 10 ہزار سے زائد جوان خود کو بطور ڈونر رجسٹر کروا چکے ہیں۔

شہری، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ارکان خون کا عطیہ دینے کے لیے 15 پر کال کرکے یا ویب سائٹ پر خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025