سونے کی فی تولہ قیمت میں سال کے دوسرے روز بھی اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں سال 2025 کے دوسرے روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا۔
بیان کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔