• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پنجاب میں پہلی ’ای ٹیکسی‘ سروس شروع کرنے کا فیصلہ

شائع January 2, 2025
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ای ٹیکسی اسکیم میں بھرپور دلچپسی کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کے لیے سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپورٹرز اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

سیمینار میں ای ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور اسپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں، اسکیم سے بیروزگاری میں کمی اور سستی سفری سہولت عوام کو دستیاب ہو سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025