رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات 10.52 اور درآمدات میں 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 46.61 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 34.80 فیصدکااضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ جولائی سے دسمبرتک تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 10.52 فیصدبڑھیں جبکہ دسمبر 2024 میں سالانہ بنیادوں پر0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں برآمدات میں0.28 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ دسمبر میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں درآمدات 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔