• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے شادی کیوں نہیں کی؟

شائع January 1, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کرنے والے بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں سینیئر اداکار مرحوم قاضی واجد بھی شادی کرنے کا مشورہ دے چکے تھے۔

بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی دوستی کئی سال پرانی ہے اور دونوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

دونوں کی دوستی تقریبا چار دہائیوں سے ہے اور دونوں کے درمیان انتہائی قریبی روابط بھی رہے ہیں، دونوں متعدد انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے کرنے میں بھی ایک دوسرے سے مشورے لیتے رہے ہیں۔

حال ہی میں دونوں نے سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی میں ایک دوسرے سے شادی نہ کرنے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جاوید شیخ نے بتایا کہ انہیں بشریٰ انصاری بہت پیاری لگتی ہیں اور ان سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔

اسی دوران بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ ماضی میں سینیئر اداکار مرحوم قاضی واجد نے انہیں جاوید شیخ سے شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی تب انہیں ایک دن قاضی واجد نے خاموشی سے سب سے چھپ کر کہا کہ وہ جاوید شیخ سے شادی کرلیں۔

اداکارہ کے مطابق قاضی واجد نے انہیں کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی، جس پر ان کی ہنسی چھوٹ گئی اور قاضی واجد نے انہیں بدتمیز کہا۔

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دن بعد جاوید شیخ کو فون کرکے کہا کہ ان کے لیے ایک رشتہ آیا ہے، جس پر اداکار نے پوچھا کہاں سے؟

اداکارہ کے مطابق انہوں نے جاوید شیخ کو بتایا کہ قاضی واجد کہ رہے ہیں کہ آپ دونوں شادی کرلیں، یہ سن کر جاوید شیخ بھی ہنس پڑے۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ بعد ازاں کچھ وقت کے بعد پھر قاضی واجد نے انہیں عید کے موقع پر جاوید شیخ کو گھر پر بلانے کا کہا اور ساتھ ہی دوبارہ ان سے شادی کا مشورہ دیا۔

ان کے مطابق انہوں نے قاضی واجد کو کہا کہ جاوید شیخ آزاد گھومنے والے شخص ہیں، ایک سے دوسری جگہ گھومتے رہتے ہیں لیکن وہ ایسی نہیں، اس لیے ان کی جوڑی اچھی نہیں لگے گی۔

بشریٰ انصاری کی باتوں کے دوران جاوید شیخ ہنستے رہے اور کہا کہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات اور روابط رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی شادی کا نہیں سوچا اور نہ ہی ان کے ذہن میں کبھی ایسا خیال آیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025