جاپانی اداکارہ کی لاہور میں سیر سپاٹوں کی ویڈیوز وائرل
جاپان کی معروف اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فوڈ ولاگر کائے اساکرا کی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں سیر سپاٹوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔
کائے اساکرا شوبز میں ’رائے لِل بلیک‘ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ متعدد فحش ایپلی کیشنز پر بھی ماڈلنگ کرتی ہیں۔
کائے اساکرا جہاں ایڈلٹ ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہیں وہ فوڈ ولاگر کے طور پر دنیا کے مختلف ممالک کے سیر بھی کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں کائے اساکرا نے لاہور کے مختلف مقامات پر گھومنے کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
جاپانی اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیوز اور تصاویر میں جاپانی اداکارہ باحجاب نظر آتی ہیں جبکہ انہیں لاہور کے دیگر تاریخی مقامات کی بھی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کائے اساکرا کی جانب سے تاریخی بادشاہی مسجد کی سیر کرنے اور ان کی جانب سے حجاب کرنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی پھیلنے لگیں کہ جاپانی اداکارہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔
جاپانی اداکارہ پاکستان پہنچنے سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچی تھیں اور انہوں نے وہاں بھی مکمل اسلامی لباس پہنا تھا، انہیں دبئی میں بھی حجاب میں دیکھا گیا تھا۔
کائے اساکرا نے متعدد ایکشن فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے اور ان کی زیادہ تر فلمیں اور ویب سیریز جاپان، کوریا، تھائی لینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک میں مقبول ہیں۔