• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

برطانیہ: خراب موسم کی پیش گوئی کے باعث سال نو کی تقریبات متاثر

شائع December 31, 2024 اپ ڈیٹ January 1, 2025
فوٹو:پی اے میڈیا
فوٹو:پی اے میڈیا
فوٹو:بی بی سی
فوٹو:بی بی سی

برطانیہ میں نئے سال کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا جب کہ ملک میں تیز ہواؤں، تیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میٹ آفس نے یوکے کے زیادہ تر حصے میں بدھ تک سختی موسمی صورتحال کے حوالے سے وارننگ کی۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا کہ انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

ایڈنبرا میں عوامی حفاظت کے پیش نظر سال کے اختتام کے حوالے سے تقریبات کو پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ شمالی یارکشائر میں بلیک پول میں نیو کیسل، آئل آف وائٹ اینڈ رپن میں آتش بازی بھی منسوخ کردی گئی۔

سال کے اختتام کے حوالے سے منفرد تقریب کے منتظمین نے عالمی سیاحوں سے معافی مانگی، جنہوں نے اسٹریٹ پارٹی اور آتش بازی دیکھنے کے لیے ایڈنبرا کا سفر کیا تھا۔

برطانیہ بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے سخت وارننگز کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہائی لینڈز اور مورے میں 7 بجے تک بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ 4 بجے تک ہائی لینڈ اور مورے میں درمیانے درجے کی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

اس کے مطابق وسطی، جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے سیکریٹری ثقافت نے کہا کہ تقریبات کو منسوخ کرنا یقینی طور پر درست فیصلہ تھا۔

دوسری جانب، لندن کے میئر کے ترجمان نے کہا کہ موسم کے بارے میں خدشات کے باوجود دارالحکومت میں آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا۔

آتشزدگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنی ڈیرل فلیمنگ کے انچارج نے کہا کہ ان کی ٹیم بھر پور شو پیش کرنے کے لیے پرجوش اور پرامید ہے۔

مانچسٹر میں بھی تقریبات بھی منصوبے کے مطابق منعقد کی جائیں گی۔

مختلف ممالک میں سال 2025 کا ٓآغاز

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2025 کا ٓآغاز ہوگیا، نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز اکلینڈ شہر کے اسکائے ٹاور پر شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوگیا۔

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

سال 2025 کے آغاز پر آکلینڈ اسکائے ٹاور پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی سے آسمان رنگ و نور میں نہاگیا جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدیدکہا۔

آسٹریلیا میں بھی سال نو کا آغاز

آسٹریلیا میں بھی نئے سال کے آغاز نے افق پر رنگ بکھیر دیئے جہاں سڈنی شہر میں ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے کے باعث سال نو پر سوگ کا سماں

جنوبی کوریا میں نئے سال کا جشن طیارہ حادثے کے باعث روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا۔

خیال رہے کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ واقعہ کے بعد ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی جائے گی۔

جاپان میں سال2025 کا آغاز

جاپان کے شہر ٹوکیو میں نئے سال کا آغاز روایتی انداز سے گھنٹی بجا کر کیا گیا جبکہ لوگ ’ٹوکوڈائی جی‘ ٹیمپل پر آنے والے سال کے لیے عبادت کرنے کی غرض سے جمع ہوئے۔

نئے سال کے پہلے دن (یکم جنوری) کو ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے، گھروں اور عبادت گاہوں کو سال کے تبدیل ہونے سے قبل صاف کیا جاتا ہے۔

بیجنگ سے کوالالمپور تک ایشیائی ممالک میں نئے سال کا آغاز

ہانگ کانگ، سنگا پور،ملائیشیا اور فلپائن سمیت متعدد ایشائی ممالک میں سال 2025 کو خوش آمدید کہا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

چین میں نئے سال کی آمد سے قبل صدر شی جن پنگ نے قوم سے خطاب میں ملکی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025