• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

حکومت نے نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

شائع December 31, 2024 اپ ڈیٹ January 1, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

حکومت نے نئے سال پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

واضح رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر نئے سال 2025 کے ابتدائی 15 روز میں ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکل میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔

تاہم ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری ٹرانسپورٹ یعنی ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔

اس وقت حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025