• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm

خیبرپختونخوا: نجی تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

شائع December 31, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع پر عملدرآمد کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے اب 6 جنوری 2025 تک بند رہیں گے، جس کا مقصد سردی کی شدت کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

مراسلے میں تمام نجی اسکولوں کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں تمام اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی تھی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں تمام 6 جنوری تک اسکول بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبےکے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025