• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

پاکستان میں بھی سال 2025 کا آغاز، مختلف شہروں میں آتش بازی

شائع January 1, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
سال نو کے اختتام پر کراچی میں غروب آفتاب کے  مناظر — فوٹو: رائٹرز
سال نو کے اختتام پر کراچی میں غروب آفتاب کے مناظر — فوٹو: رائٹرز
جاپان میں ٹوکیو میٹروپولیٹن کی عمارت — فوٹو: رائٹرز
جاپان میں ٹوکیو میٹروپولیٹن کی عمارت — فوٹو: رائٹرز
بھارت میں نئے سال کا آغاز — فوٹو: رائٹرز
بھارت میں نئے سال کا آغاز — فوٹو: رائٹرز

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال 2025 کا آغاز ہوگیا اور ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں نئے سال کا آغاز آتش بازی سے کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سال 2025 کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قوم اور عالمی برادری کو سال نو کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں، پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں سال 2024 کے اختتام پر غروب آفتاب دیکھا گیا۔

ملک کے معاشی حب کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد، پشاور میں شہریوں نے ان مناظر کو دیکھا۔

نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کی آمد

نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز اکلینڈ شہر کے اسکائے ٹاور پر شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا۔

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

سال 2025 کے آغاز پر آکلینڈ اسکائے ٹاور پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی سے آسمان رنگ و نور میں نہاگیا جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدیدکہا۔

آسٹریلیا میں بھی سال نو کا آغاز

آسٹریلیا میں بھی نئے سال کے آغاز نے افق پر رنگ بکھیر دیئے جہاں سڈنی شہر میں ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے کے باعث سال نو پر سوگ کا سماں

جنوبی کوریا میں نئے سال کا جشن طیارہ حادثے کے باعث روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا۔

خیال رہے کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ واقعہ کے بعد ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی جائے گی۔

جاپان میں سال2025 کا آغاز

جاپان کے شہر ٹوکیو میں نئے سال کا آغاز روایتی انداز سے گھنٹی بجا کر کیا گیا جبکہ لوگ ’ٹوکوڈائی جی‘ ٹیمپل پر آنے والے سال کے لیے عبادت کرنے کی غرض سے جمع ہوئے۔

نئے سال کے پہلے دن (یکم جنوری) کو ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے، گھروں اور عبادت گاہوں کو سال کے تبدیل ہونے سے قبل صاف کیا جاتا ہے۔

بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے کئی ممالک میں سال 2025 کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

بیجنگ سے کوالالمپور تک ایشیائی ممالک میں نئے سال کا آغاز

ہانگ کانگ، سنگا پور،ملائیشیا اور فلپائن سمیت متعدد ایشائی ممالک میں سال 2025 کو خوش آمدید کہا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

چین میں نئے سال کی آمد سے قبل صدر شی جن پنگ نے قوم سے خطاب میں ملکی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا۔

بنگلہ دیش اور بھارت میں نئے سال کا آغاز

بنگلہ دیش میں سال 2024 تبدیلی اور مشکلات کا سال رہا جہاں اگست میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا انقلاب کے نتیجے میں تختہ الٹا گیا جس نے ان کی ملک میں دو دہائیوں پر محیط سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ کردیا۔

نئے سال کی آمد سے قبل ہزاروں بنگلہ دیشیوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں مارچ کیا اور انقلاب کے نتیجے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

بھارت میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگیا، شہریوں نے بحیرہ عرب کے قریب گورائی ساحل کے قریب غروب آفتاب کا نظارہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025