نیلم منیر کا شادی سے متعلق اعلان
ماڈل و اداکارہ نیلم منیر سے متعلق گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ دسمبر 2024 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
اور اب انہوں نے سال کے اختتام پر شادی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فٹنیس، ذہنی صحت اور خوبصورتی سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔
اسی پوڈکاسٹ میں انہوں نے ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی وضاحت کی اور بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی سے تعلقات میں ہیں یا ان کی زندگی میں کوئی شخص آنے والا ہے یا پھر ان کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ تو اداکارہ نے نفی میں جواب دیا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
نیلم منیر نے مختصر جواب دیا کہ ان کا فی الحال رشتہ ازدواج میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں، مستقبل میں دیکھا جائے گا۔
اداکارہ نے کسی سے تعلقات ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن کہا کہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ان کا فیصلہ کتنا اچھا تھا۔
گزشتہ ماہ نومبر میں شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیلم منیر بھی دسمبر 2024 تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
خبریں تھیں کہ نیلم منیر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شادی کریں گی، تاہم اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
تاہم اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔