• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا، نوٹس جاری

شائع December 30, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ نوٹس جاری کر دیا۔

باضابطہ جاری نوٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

نوٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ان کیمر۱ ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔

اس اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو بھی شامل کرلیا تھا۔

وزیر اعظم نے مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر ہوئے کہا تھا ملک کی وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025