• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کے تمام اسکولوں کو ایک ماہ بعد دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا حکم

شائع December 30, 2024
— فائل فوٹو: لاہور ہائی کورٹ
— فائل فوٹو: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام اسکولوں کو ایک ماہ بعد اپنی رجسٹریشن دوبارہ کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کی عدالت عالیہ نے رجسٹریشن نہ کروانے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لاہور کی سٹرکوں کا جائزہ لیکر ٹریفک پلان بھی طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو عدالت کے روبرو پیش ہوئے, پرائیویٹ اسکولز سے متعلق مجوزہ رولز پیش کیے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پالیسی بنائی ہے، اسکولوں کی بسیں ہوں گی تو اسکولز کی رجسٹریشن ہوگی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسکول بسوں کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے، عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی جو اسکول بس پالیسی پر عمل نہیں کرتا اس کی رجسٹریشن معطل کردی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ماحولیات کا معاملہ بہت سنجیدہ ہوچکا ہے، اس میں مزید وقت ضائع نا کیا جائے ۔

فاضل جج نے کہا کہ بہت خوشی ہے حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، ملتان روڑ پر بسوں کے اڈے اور سوسائٹیز ہیں وہاں پر ٹریفک رولز پر عمل نہیں کیا جارہا۔

عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لاہور کی سڑکوں کا جائزہ لیکر ٹریفک پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

یاد رہے کہ لاہور میں شدید اسموگ کے بعد شہری ہارون فاروق اور دیگر نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد عدالت عالیہ نے مارکیٹیں رات کو 8 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025