• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

کراچی: بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر ارشد زبیری انتقال کرگئے

شائع December 29, 2024
فوٹو:بزنس ریکرڈر
فوٹو:بزنس ریکرڈر

سینئر صحافی اور بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر ارشد زبیری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق معرف صحافی اور معاشی صحافت کے بانی ارشد زبیری 72 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ ارشد زبیری طویل عرصے سے علیل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد زبیری کے اہل خانہ نے اتوار کو ان کے انتقال کی تصدیق کی، ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ارشد زبیری کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے مسجد نورالسلام زمزمہ پارک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

ارشد زبیری 1981 میں ڈیلی بزنس ریکارڈر کے پرنٹر اور پبلشر بنے، 1985 میں ارشد اے زبیری کو ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی، اور وہ انتظامیہ، اکاؤنٹس اور اشتہارات کے معاملات سنبھالتے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025