• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پروسٹیٹ نکالنے کیلئے سرجری

شائع December 29, 2024
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو— فائل فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو— فائل فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ایک سرجری کے ذریعے ان کے پروسٹیٹ کو نکال دیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے ’العربیہ نیوز’ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو کے دفتر کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ’ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد ایک سرجری کے ذریعے ان کا پروسٹیٹ نکال دیا جائے گا۔’

خیال رہے کہ یہ معاملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ ہورہی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ’نیتن یاہو کا بدھ (25 دسمبر) کو ھداسا ہسپتال میں ٹیسٹ ہوا جہاں انہیں پروسٹیٹ بڑھ جانے کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی، اس کے نتیجے میں وزیراعظم کی آج (اتوار) کو پروسٹیٹ نکالنے کی سرجری کی جائے گی۔‘

اس سے قبل رواں سال مارچ میں ان کی ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں ڈاکٹروں نے ایک طبی خدشے کے بعد نیتن یاہو کو دل کے لیے اسٹنٹ لگایا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صہیوبی فوج کے حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 514 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 90 سے زائد ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025