صائم ایوب آئی سی سی مینز ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘ کیلئے نامزد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کو ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق صائم ایوب کے ساتھ سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمار جوزف اور انگلینڈ کے گس ایٹکنسن بھی نامزد ہوئے ہیں۔
صائم ایوب نے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک ہزار 213 رنز اسکور کیے جبکہ وہ 26 کیچز کے ساتھ 8 وکٹیں لینے میں بھی کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی اور 352 رنز اسکور کیے جبکہ سری لنکا کے کمندو مینڈس نے 32 میچز میں ایک ہزار 451 رنز بنائے ہیں اور 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نامزدگیوں میں شامل ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر شمر جوزف 8 میچوں میں 29 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائےگا۔
کرکٹ فینز آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاکر ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کرسکتے ہیں، کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کے لیے ووٹنگ 13 دن تک جاری رہے گی۔