ٹوبہ ٹیک سنگھ: مضر صحت برگر کھانے سے 4 بچوں کی حالت خراب
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں مضر صحت برگر کھانے سے 4 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد کےلیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال پیر محل منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں نے گاؤں سے برگر خرید کر کھایا تھا جس کے بعد تمام بچوں کی حالت غیر ہوئی۔