• KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:13am

15 دن میں ایسا کیا تعویز آیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کررہی ہے؟ خواجہ آصف

شائع December 28, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں اور کامیاب بھی لیکن عمران خان کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے کسی سے وفا نہیں کی، 15 دن میں ایسا کیا تعویز آگیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کررہی ہے۔

صوبہ پنجاب کے درالحکومت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے امریکا سے مدد کے لیے ترلے کیے، پہلے کہتے تھے کہ غلامی نامنظور، اب کہتے ہیں غلامی سو بار منظور ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں، سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہونا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، مجھے کوئی بتائے 15 دن میں ایسا کیا تعویز آیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کررہی ہے، پچھلے چند دنوں میں بات چیت کر کے کیا تیر مارا گیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت میں بھی ہم مذاکرات کا کہتے تھے، اپوزیشن اپنے مسائل کے ساتھ عوامی مسائل پر بھی بات کرے، سابق وزیراعظم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) خود چل کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس گئے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے 40 ہزار بندے افغانستان سے واپس آئے، پاکستان کے سوا سارے خطے میں امن ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوئی تھی، ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔

میٹنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو شامل کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 31 دسمبر 2024
کارٹون : 30 دسمبر 2024