• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm

سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنایا گیا، صدر آصف علی زرداری

شائع December 28, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنایا گیا، حیدرآباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے میں نے اپنی ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ڈاکٹر عاصم سے ہسپتال بنوائیں گے۔

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ڈاکٹر ضیاالدین ہاسپٹل یونیورسٹی کمیپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جس قیمت کی درخواست کی، انہوں نے اس سے سستی قیمت میں ہمیں زمین دی، ہسپتال قائم کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بنانے کا خرچہ سندھ حکومت ادا کرے گی، ڈاکٹر عاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، حیدرآباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے میں نے اپنی ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ان سے ہسپتال بنوائیں گے۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سکھر کی خدمت ایسے کریں گے جیسے باقی شہروں کی کرتے رہے ہیں، روہڑی کنال کو پختہ کیا جارہا ہے، سالانہ بنیادوں پر 15 ارب روپے روہڑی پر خرچ ہوں گے جو کہ آپ کے کاربن کریڈٹ سے آئے ہیں، ان پیسوں کو اس لیے لگایا جارہا ہے تاکہ سارا پانی یہاں سے پکا ہوکر نکلے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024