• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

چین: 35 افراد کو گاڑی سے کچلنے والے شخص کو سزائے موت

شائع December 27, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

چین کی ایک عدالت نے جنوبی شہر ژوہائی میں تیز رفتار گاڑی لوگوں پر چڑھا کر 35 افراد کو ہلاک کرنے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 12 نومبر کو 62 سالہ فین نامی کار ڈرائیور نے جان بوجھ کر ایک ایس یو وی اسپورٹس سینٹر کے باہر ورزش کرنے والے لوگوں پر چڑھا دی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے مجرم کو اپنی کار سے زخمی حالت میں حراست میں لیا تھا۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق آج (جمعہ) کے روز عدالت میں ان پر درج کیس کی سماعت ہوئی اور آج ہی انہیں سزا سنائی گئی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کے عزائم بہت زیادہ خوفناک اور جرم کی نوعیت انتہائی سنگین تھی، واقعے کے سنگین نتائج ہیں جس سے معاشرے کو شدید خطرہ لاحق ہوا ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دوران سماعت حادثے میں چل بسنے ہونے والے افراد کے اہل خانہ، عہدیداروں اور شہریوں کے سامنے فین نے جرم قبول کیا۔

سماعت کے دوران عدالت کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ فین نے یہ اقدام طلاق، اس کے بعد جائیداد کی تقسیم سے مطمئن نہ ہونے کے بعد اٹھایا۔

واضح رہے کہ 12 نومبر کو چین کے جنوبی شہر ژوہائی میں ایک تیز رفتار گاڑی اسپورٹس سینٹر کے باہر لوگوں پر چڑھ دوڑی تھی، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے ایک جاری بیان میں کہا تھا کہ 62 سالہ فین نامی مشتبہ کار ڈرائیور اپنی کار میں چاقو سے خود کو زخمی کرنے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ڈرائیور کو واقعہ کے بعد فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا تھا، مزید بتایا کہ ڈرائیور نے خود کو ایک چاقو سے زخمی کیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی گردن پر شدید چوٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں چینی دارالحکومت بیجنگ میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں شہر کے ایک ممتاز پرائمری اسکول کے باہر 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس سے ایک ماہ قبل شینزین میں ایک جاپانی طالب علم کو اس کے اسکول کے باہر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024