• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں

شائع December 27, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کے دام 686 روپے گر کر 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے رہے۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 706 روپے میں فروخت ہوا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں آج بھی بالترتیب 3 ہزار 350 روپے اور 2 ہزار 872 روپے پر برقرار رہیں۔

عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونے کے نرخ 8 ڈالر تنزلی سے 2 ہزار 620 ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024