• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جرمن انتخابات میں اینجلینا مرکل کی تیسری فتح

شائع September 23, 2013

جرمن چانسلر، اینجلا مرکل انتخابات کے نتائج کے بعد خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ رائٹرز تصویر
جرمن چانسلر، اینجلا مرکل انتخابات کے نتائج کے بعد خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ رائٹرز تصویر

برلن: جرمنی میں انتخابات کے بعد حکمراں چانسلر اینجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کو دوبارہ کامیابی حاصل ہوگئ ہے اور اتوار کی اس فتح کے بعد شاید جرمنی کی پچاس سالہ تاریخ میں وہ پہلی مرتبہ سنگل پارٹی کی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔  مرکل تیسری مرتبہ منتخب ہوگئی ہیں۔

صورتحال مزید واضح ہوجانے کے بعد مرکل ایک ' بڑا حکومت اتحاد' تشکیل دیں گی جس میں بائیں جانب جھکاؤ کے سوشل ڈیموکریٹس ہیں تو دوسری جانب ماحولیات پسند ، گرین ہیں لیکن ان سے اتحاد کا امکان کم کم ہی ہے۔

جرمنی میں 2005 سے چانسلر رہنے والی اینجلا مرکل نے انتخابات کے تنائج پر کہا،' یہ ایک سپر رزلٹ ہے۔'

امکان ہے کہ وہ حکومت سازی کیلئے سوشل ڈیموکریٹس سے رابطہ کریں گی اگرچہ یہ دونوں روایتی حریف رہے ہیں لیکن دوہزارپانچ کے انتخابات کے بعد سے ایک مدت کیلئے دونوں اتحاد بناچکےہیں۔

مرکل کے کنزرویٹو ( قدامت پرست) بلاک نے انتخابات میں 42 فیصد ووٹ لئے ہیں جو جرمنی میں 2009 کے بعد آٹھ فیصد اضافہ ہے۔

اس کامیابی کے بعد مرکل یورپ میں ایک مضبوط اور کامیاب لیڈر بن کر ابھری ہیں۔ ' ہم اگلے چار برس تک جرمنی کیلئے کامیاب مدت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے،' انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں تھوڑی دیر کیلئے منظرِ عام پر آنے کے بعد کہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024