• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ92سال کی عمر میں انتقال کرگئے

شائع December 26, 2024
فائل فوٹو:رائٹرز
فائل فوٹو:رائٹرز

بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل علالت کے بعد 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے بطور گورنر خدمات انجام دینے والے، ماہر معشیت سے سیاست دان بننے والے من موہن سنگھ علیل تھے اور نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج تھے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے انتقال کی خبر دیتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ عمر سے متعلقہ طبی مسائل کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے اور 26 دسمبر 2024 کو گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، گھر پر ہی ان کو ہوش میں لانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے تھے، انہیں رات 8 بج کر 6 منٹ پر مرکز صحت لایا گیا، کوششوں کے باوجود وہ ہوش میں نہیں آئے، اور رات 9 بج کر 51 منٹ پر وہ انتقال کرگئے۔

انہیں بھارت کو بے مثال معاشی ترقی کی جانب گامزن کرنے اور کروڑوں لوگوں کو خط غربت سے نکالنے کا سہرا دیا جاتا ہے، وہ غیر معمولی طور پر دو مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

جون 2005 میں برفانی چوٹیوں کے اپنے دورے کے بعد وہ سیاچن کو ’امن کے پہاڑ ’ کے طور پر تبدیل کرنے کے بہت زیادہ خواہش مند تھے۔

من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے، قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان پاکستان سے بھارت منتقل ہوگیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بھارت اپنے سب سے ممتاز رہنما ڈاکٹر من موہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگوار ہے، اپنے بیان میں انہوں نے ماہر معاشیات سے سیاست دان بننے والے رہنما کی ملک کے لیے خدمات کام کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024