• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بھارتی گلوکار جیسی گِل کا پاکستان آنے کا اعلان

شائع December 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی پنجابی گلوکار جیسی گِل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا، جس پر ان کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان حال ہی میں دنیا ٹی وی کے پروگرام ’مذاق رات‘ کے دوران پاکستان مداح سے فون پر بات کرنے کے دوران کیا۔

جیسی گِل نے پاکستانی مداح لڑکی سے میزبان عمران اشرف کی مدد سے فون پر بات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شائقین عمران اشرف کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

عمران اشرف کے پروگرام میں ایک لڑکی ان کی اور جیسی گِل کی تصویر بنا کر لائی تھیں اور لڑکی کا دعویٰ تھا کہ وہ جیسی گل کی سب سے بڑی مداح ہیں۔

پروگرام کے دوران لڑکی نے عمران اشرف سے درخواست کی کہ وہ ان کی فون پر جیسی گِل سے بات کروادیں۔

لڑکی کی فرمائش پر عمران اشرف نے کہا کہ جیسی گِل ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان وقت کا فرق ہوتا ہے لیکن وہ انہیں فون کرکے کوشش کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں عمران اشرف نے اپنا فون اٹھاکر جیسی گِل کو کال ملائی اور بھارتی گلوکار نے ان کی کال اٹینڈ کرلی۔

عمران اشرف نے بھارتی گلوکار سے پنجابی زبان میں بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان کی مداح لڑکی ان کے شو میں آئی ہوئی ہیں اور وہ ان سے بات کرنا چاہتی ہیں۔

اس کے بعد عمران اشرف نے فون مداح لڑکی کو دیا، جس پر لڑکی جذباتی ہوکر رونے لگیں اور وہ جیسی گِل سے بات ہی نہیں کر پا رہی تھیں۔

جیسی گِل نے لڑکی سے بھی پنجابی زبان میں بات کی اور بعد ازاں انہوں نے ہندی اور اردو زبان میں بات کرنا شروع کی اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جیسی گِل نے فون کال کے دوران عمران اشرف اور مداح لڑکی کو درخوست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں بھی پوسٹ میں مینشن کریں۔

فون کال کے دوران جیسی گِل نے مداح لڑکی کو خوش کرنے کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہوں نے مذکورہ اعلان حقیقتا کیا یا پھر مداح لڑکی کو خوش کرنے کے لیے انہوں ںے ایسا کہا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024