• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی

شائع December 24, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے پیش گوئی کی ہے کہ تبدیلی آنے والی ہے، ستارے حرکت میں آگئے ہیں، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمر ایوب کو کل مذاکراتی ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، وہ یہاں ہائیکورٹ میں کیسز بھگت رہے تھے، ہونا تو چاہیے کہ پہلے یہ کیسز واپس لیں، جو کام کے لوگ ہے وہ عدالتوں میں گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت کہیں ایک دھیلے کی اسمگلنگ نہیں رکی، کبھی سرحدیں بند کردیتے ہیں کبھی کچھ کردیتے ہیں، ہر ادارہ دبا کر پیسہ بنارہا ہے اور صرف عمران خان جیل میں بیٹھ کر اس امید پر ہے کہ تبدیلی آئے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ثالثی وہاں ہوتی ہے جہاں حقیقی اختلافات ہوں، ثالثی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو، انہوں نے کہاکہ 26 ویں ترمیم پر صرف اس لیے وقت ضائع کیا گیا کہ یہ چیف جسٹس نہیں چاہیے اور یہ ججز چاہئیں تاکہ ہمارے حق میں فیصلے کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں بند کیا یوا ہے، اس کا نام لینے پر پابندی ہے، کرکٹ میچ کی کوریج کرنے والے براڈکاسٹرز کو کہا ہوا ہے کہ عمران خان کا نام نشر کیا تو نشریاتی حقوق منسوخ کردیے جائیں گے لیکن کل جنوبی افریقا میں کرکٹ میچ کے دوران قیدی نمبر 804 کے زور دار نعرے لگائے گئے۔

عارف علوی نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرلے عمران خان اور عوام کی آواز کو نہیں دبا سکتی، ان کے دن گنے چنے ہیں، میرا مشورہ ہے اب بھی وقت ہے کسی طرح پیچھے ہٹ جائیں، عمران خان کو کسی طرح راضی کریں اور رجیم چینج کے معاملات کو پوری طرح ریورس کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ ہوکہ عمران خان کو رہا کرکے گھر میں نظر بند کردیں، میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ اس تجویز پر عمل نہ کریں، انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائل چلائے گے تو دنیا تنقید کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024