• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایران: بس اور فیول ٹرک کے درمیان تصادم، 9 افراد جاں بحق

شائع December 23, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

ایران میں بس اور ایندھن لے جانے والے ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہوگئے، یہ چند روز کے دوران ہونے والا دوسرا مہلک حادثہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ محمد مہدی ساجدی نے سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کو بتایا کہ زاہدان کے قریب فیول ٹرک اور بس آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 9 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ دیگر 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں حادثے کی وجوہات کا نہیں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شمال مغربی صوبے لوریستان میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

یران کے صوبے لوریستان میں بس کو حادثہ خراب روڈ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ صوبہ لوریستان ملک کے دارالحکومت تہران سے تقریبا 350 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

اگست میں عراق جانے والے کم از کم 28 پاکستانی اس وقت جاں بحق ہو گئے تھے جب ان کی بس وسطی ایران میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024