• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بنگلہ دیش کا بھارت سے ایک بار پھر حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

شائع December 23, 2024
سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد— فائل فوٹو: اے ایف پی
سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد— فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش نے بھارت سے ’عدالتی عمل آگے بڑھانے کے لیے‘ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ دہرایا ہے۔

حسینہ واجد اگست میں طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی دہلی فرار ہوگئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے روسی کی حمایت سے بننے والے جوہری بجلی گھر کے سلسلے میں حسینہ اور ان کے خاندان کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی خورد برد کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

توحید حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی خط و کتابت کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے بھارتی حکومت کو ایک نوٹ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت چاہتی ہے کہ حسینہ واجد کو عدالتی عمل کے لیے یہاں واپس لایا جائے۔

توحید حسین نے یہ واضح نہیں کیا کہ عدالتی عمل کا کس سے تعلق ہے۔

رائٹرز کی جانب سے معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا بھارت کی وزارت خارجہ اور حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب جوئے نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

سابق وزیراعظم کے علاوہ سجیب جوئے اور حسینہ واجد کی بھتیجی ٹیولپ صدیق بھی کمیشن کی تحقیقات کا سامنا کر رہی ہیں۔

یہ الزامات حسینہ واجد کے سیاسی مخالف نیشنلسٹ ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے چیئرمین بوبی حجاج کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک رٹ کے میں عائد کیے گئے تھے، بوبی حجاج نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ہم اپنی عدالت کے ذریعے انصاف چاہتے ہیں۔

یہ اہم الزامات 12.65 ارب ڈالر کے روپ پور نیوکلیئر پلانٹ کی فنڈنگ سے متعلق ہیں، جو کسی جنوبی ایشیائی ملک میں پہلا نیوکلیئر پلانٹ ہے، ماسکو اس کے لیے 90 فیصد قرض دے رہا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کے اہل خانہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ملائیشیا میں مختلف آف شور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے روپ پور پلانٹ سے 5 ارب ڈالر کی خورد برد کی ہے۔

کمیشن نے کہا کہ اس کی تحقیقات پلانٹ کی ’زیادہ قیمت کی تعمیر سے متعلق مشکوک خریداری کے طریقوں‘ کا جائزہ لے رہی ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ کک بیکس، بدانتظامی، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے دعوے منصوبے کی سالمیت اور عوامی فنڈز کے استعمال کے بارے میں اہم خدشات پیدا کرتے ہیں، بدعنوانی کے الزامات میں بے گھر افراد کے لیے ایک سرکاری عمارت کی اسکیم سے رقم کی چوری بھی شامل ہے۔

77 سالہ حسینہ واجد 5 اگست کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہو کر بھارت میں جلاوطنی اختیار کر گئی تھیں، جس کے بعد بہت سے بنگلہ دیشی شہریوں میں غصہ پایا جاتا ہے، کیوں کہ حسینہ واجد کو مبینہ طور پر ’اجتماعی قتل‘ کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

اس معاملے پر تبصرے کے لیے حسینہ سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ٹیولپ صدیق نے خود پر لگائے غبن کا الزام مسترد کیا ہے۔

امریکا میں موجود سجیب جوئے بھی تبصرے کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024