• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سرگنگارام ہسپتال لاہور میں ادویات چوری کی واردات ناکام، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

شائع December 23, 2024
فوٹو:
فوٹو:

سر گنگا رام ہسپتال لاہور میں ادویات کی چوری کی واردات کو ناکام بنانے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے منصوبہ بندی کرنے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اس حوالہ سے گنگارام ہسپتال میں اہم اجلاس ہوا، ایم ایس گنگارام ہسپتال نے صوبائی وزیر صحت کو واردات کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی چوری ایک سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی چوری میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024