• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا میں کرسمس سے قبل اسٹاربکس کے ملازمین کی ہڑتال، متعدد کیفے بند

شائع December 23, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

کرسمس سے قبل اسٹاربکس کے ورکرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے اپنی ہڑتال کا دائرہ نیویارک سمیت مزید 4 امریکی شہروں تک بڑھا دیا ہے، اسٹاربکس کی یونین میں 10 ہزار سے زائد ملازمین شامل ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جمعے کے روز شروع ہونے والی ہڑتال کے بعد لاس اینجلس، شکاگو، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور سینٹ لوئس میں اسٹاربکس کے متعدد کیفے بند ہوگئے ہیں۔

اسٹار بکس کارپوریشن، امریکی ملٹی نیشنل کافی ہاؤسز کی چین ہے، اسٹاربکس کی بنیاد 1971 میں جیری بالڈون ، زیو سیگل اور گورڈن بوکر نے رکھی تھی، اسٹار بکس کو ہاورڈ شولٹز کی ملکیت میں ایسپریسو پر مبنی مشروبات پیش کرنے والی ایک کافی شاپ میں تبدیل کردیا گیا تھا، جو 1986 سے 2000 تک چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے اور امریکا کے مغرب میں فرنچائز کی جارحانہ توسیع کی قیادت کی تھی، اسٹاربکس کے 80 ممالک میں 35 ہزار سے زائد اسٹور ہیں، جن میں سے 16 ہزار کے قریب امریکا میں واقع ہیں۔

یونین کی ہڑتال پر اسٹاربکس کا کہنا ہے کہ ’اس ہڑتال سے اس کے نیٹ ورک کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا، بلکہ محض اس کی چند آئوٹ لیٹس متاثر ہوئی ہیں‘۔

ملازمین کی ہڑتال کا مقصد اسٹاربکس کی انتظامیہ سے 3 سالہ مدت کے معاہدے میں فی گھنٹہ اجرت کو 64 فیصد سے 77 فیصد تک بڑھانے کے مطالبے پر عملدرآمد کروانا ہے۔

اسٹاربکس کی یونین امریکا کے 10 شہروں میں ہڑتال کر رہی ہے، مصروف تعطیلات کے دوران اس ہڑتال سے کمپنی کی کرسمس کی فروخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسٹاربکس امریکا میں 11،000 سے زیادہ اسٹورز چلاتی ہے، جس میں تقریباً 2 لاکھ کارکن کام کرتے ہیں۔

اسٹار بکس اور یونین کے درمیان تنخواہوں، ملازمین اور شیڈول کے بارے میں حل طلب مسائل کی وجہ سے بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے یونین ہڑتال پر چلی گئی۔

ورکرز یونائیٹڈ نے جمعے کے روز خبردار کیا تھا کہ کرسمس کے موقع پر منگل تک ہڑتال ’سیکڑوں اسٹورز‘ تک پہنچ سکتی ہے۔

اسٹار بکس نے اپریل میں یونین کے ساتھ مذاکرات شروع کیے تھے، اس نے کہا کہ رواں ماہ 8 سے زیادہ بات چیت کے سیشن منعقد کیے، جس کے دوران 30 معاہدے طے پائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024