• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ترکیہ میں ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکراکر تباہ، پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک

شائع December 23, 2024
ترکیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز اور سیکیورٹی حکام جائے حادثہ پر موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز
ترکیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز اور سیکیورٹی حکام جائے حادثہ پر موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز

جنوب مغربی ترکیہ میں ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، حادثے کی وجوہات کا پتا لگایا جا رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق موگلہ کے صوبائی گورنر ادریس اکبیک نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے بعد ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرانے کے بعد زمین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک ملازم ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت شدید دھند تھی، حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ترکیہ کے ’این ٹی وی‘ ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ ہیلی کاپٹر نے موگلہ کے ہسپتال کی چھت سے انطالیہ شہر کی جانب جاتے ہوئے انتہائی کم حد نگاہ کے وقت اڑان بھری تھی۔

ترکیہ کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کئی منٹس تک دھند میں پرواز کرتا رہا، بعد ازاں ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر کھلی جگہ پر گر گیا، جہاں ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھر گیا۔

اس سے 2 ہفتے قبل جنوب مشرقی صوبہ اسپارتا میں 2 ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 فوجی سپاہی جاں بحق ہوگئے تھے، تاہم وزارت دفاع نے حادثے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024