• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران خان کی مذاکراتی عمل تیز کرنے کیلئے علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت

شائع December 22, 2024 اپ ڈیٹ December 22, 2024 04:03pm
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مذاکراتی عمل تیز کرنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حزب اختلاف سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن جماعتوں سے مؤثر رابطوں کا ٹاسک دیا ہے۔

عمران خان کی ہدایت کے بعد تحریک انصاف نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم بیٹھک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی عمل کے حوالے سے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے کل صبح ساڑھے 11 بجے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیموں کو اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سے راجا پرویز اشرف، نویدقمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، استحکام پاکستان پارٹی سے علیم خان، مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک اور بلوچستان عوامی پارٹی سے سردار خالد مگسی شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل حکومت اور اپوزیشن کی ملاقات ہوگی جس میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ ملاقات میں کچھ ہم اپنی سنائیں گے کچھ انکی سنیں گے، ملاقات کے تمام نکات عمران خان سے ڈسکس کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کل کی میٹنگ کے بعد سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیاجائےگا،سول نافرمانی تحریک بارےحتمی فیصلہ بانی ہی کریں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے کل سے مرحلہ وار سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے شکر گزار ہیں تاہم حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے لہذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درخواست گزار نہیں ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024