• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

فلموں میں اچھے فوجی افسر بننے پر ٹام کروز کے لیے امریکی فوج کا ایوارڈ

شائع December 19, 2024
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

امریکا کی نیوی فوج نے فلموں میں اچھے نیوی افسر کے کردار ادا کرنے ہولی وڈ کے مقبول ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اعلیٰ سول فوجی ایوارڈ سے نواز دیا۔

ویسے تو فلمی دنیا کے چمکتے ستاروں کے لیے اعزاز یا ایوارڈز کوئی نئی بات نہیں، تاہم بعض ایوارڈز ان کے لیے بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

جب بات ہو ٹام کروز کی تو ان کی اداکاری، ایکسپریشنز اور اسٹائل کی تو دنیا دیوانی ہے اور ان کے مداحوں میں عوام کی طرح فوجی بھی شامل ہیں، وہ امریکی اور برطانوی فوج میں یکساں مقبول سمجھے جاتے ہیں۔

فلموں کے ذریعے امریکی فوج اور خصوصی طور پر نیوی کے کردار کو اجاگر کرنے پر حل ہی میں ٹام کروز کو امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق حال ہی میں برطانیہ کے شہر لندن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹام کروز کو Distinguished Public Service ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں سیکرٹری امریکی بحریہ کارلس ڈیل ٹورو نے ٹام کروز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی بے مثال کارکردگی اور قابل تعریف کام کئی نسلوں تک نیوی میں شمولیت حاصل کرنے والوں کے لیے مثال بنا رہے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹام کروز نے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ میں نیول آفیسرزکے لیے متاثر کن کام کر سکا لیکن یہ صرف میری محنت نہیں بلکہ اس کا پورا کریڈٹ میرے تمام کو اسٹارز اور ٹیم کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے ہمیشہ میرا بھرپور ساتھ دیا اور ہم ایک بہترین تخلیق منظر عام پر لا سکے۔

ٹام کروز نے بحریہ میں اپنی خدمات انجام دینے والے تمام افرواد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ کام آسان نہیں، مگر میں تمام سروس مین اور ویمن کو سلام پیش کرتا ہوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز کی مووی ٹاپ گن کے بعد امریکی بحریہ میں نوجوانوں کی شمولیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ ٹام کروز نے 1980 کے اواخر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور 1983 میں ریلیز ہونے والی ہولی ووڈ فلم ”رسکی بزنس“ اور 1986 میں ریلیز ہونے والی ”ٹاپ گن“ میں شاندار اداکاری کے ذریعے بڑے پردے پر دھوم مچائی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024