• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 4 مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار

شائع December 19, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کی، اس دوران عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ثنااللہ ، فیض محمد ، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہداد کوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے، امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جا رہے تھے، گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر نا واقف تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے جب کہ ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لیے کسی قسم کی رقوم نہ تھی۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مشن پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 7 خواتین سمیت 9 مسافروں کو طیار سے آف لوڈ کردیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024