• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

’حساب کتاب کی غلطی‘ بھارت نے نومبر میں ریکارڈ 14.8 ارب ڈالر کا سونا درآمد کرلیا

شائع December 19, 2024
۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو: رائٹرز
۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو: رائٹرز

بھارت کی جانب سے نومبر میں سونے کی ریکارڈ 14.8 ارب ڈالر کی درآمدات نے تجارتی خسارے کو تاریخی سطح پر پہنچا دیا اور روپے کو تاریخ کی کم ترین سطح پر دھکیل دیا، اس کی وجہ ممکنہ طور پر ’حساب کتاب کی غلطی‘ تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بلومبرگ نے اس معاملے سے واقف لوگوں کے حوالے سے خبر شائع کی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے جولائی میں طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد گوداموں میں سونے کی شپمنٹس کو ڈبل گنتی کیا، جس کی وجہ سے یہ غلطی ہوئی۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سونے کی درآمدات کا تخمینہ 50 ٹن یا اس ماہ قیمتی دھات کی کل درآمدات کا تقریباً 30 فیصد لگایا جا سکتا ہے۔

اگر کسی غلطی کی نشاندہی کی جائے تو تجارتی اعداد و شمار پر نظر ثانی کی جائے گی اور اس سے غیر ملکی زرمبادلہ کی شرح میں کچھ بہتری آسکتی ہے۔

بھارتی حکومت نے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک سروے کے مطابق نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 37.84 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو ماہرین اقتصادیات کی 23.9 ارب ڈالر کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سونے کی ترسیل 14.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جو اکتوبر میں 7.13 ارب ڈالر سے دو گنا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024