کراچی: راہگیر خاتون کے سامنے غیراخلاقی حرکت کرنے والا نوجوان گرفتار
کراچی میں راہگیر خاتون کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر اخلاقی کرنے والے نوجوان کو یوسف گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں شہریوں کے سامنے برہنہ ہونے اور خاتون کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نوجوان ایک راہگیر خاتون کے سامنے برہنہ ہوگیا تھا، ملزم کے دوست نے ویڈیو بنائی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم غیر اخلاقی ویڈیو بنوا رہا تھا۔
حکام نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔