صرحا اصغر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
ماڈل اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اداکارہ نے شوہر عمر لالا کے ہمراہ ویڈیوز اور تصایر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ مذکورہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ رومانوی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں، جن میں دونوں کو خوش دیکھا جا سکتا ہے۔
صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کی تھی۔
جوڑے کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اب ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
جوڑے کے ہاں 2025 کے وسط تک بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
شادی اور اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد صرحا اصغر ٹی وی اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ شوبز تقریبات سمیت ٹی وی شوز میں دکھائی دیتی ہیں۔
اگرچہ اداکارہ ٹی وی اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور شوہر کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے متعلق آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ماں بننے کے بعد ان کی نیند پوری نہیں ہوتی، اس لیے وہ شوہر کے ہمراہ نیند پوری کرنے دبئی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ نوزائیدہ بچے کو گھر میں دادی یا نانی کے ہاں چھوڑ کر شوہر کے ہمراہ نیند پوری کرنے بیرون ملک جاتی ہیں۔