• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پی ٹی آئی دور حکومت میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی 310 گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف

شائع December 15, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) 310 گاڑیاں بغیر منظوری کے خریدنے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی دور میں ایل ڈبلیو ایم سی کے لیےگاڑیوں کی خریداری کی تحقیقات شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب نے معاملے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کرلیا۔

عثمان بزدار کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب نے 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی 310 گاڑیوں کی خریداری کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری نہیں لی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ اس وقت کی صوبائی حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے سلسلے میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025