• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:30pm

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ہسپتال میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شائع December 13, 2024
۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا (ایکس)
۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا (ایکس)

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے نجی ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آگ بجھانے کے آلات کی کمی اور حفاظتی ضوابط کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے بھارت میں عمارتوں میں آگ لگنا عام بات ہے۔

تامل ناڈو کے ہسپتال میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ لگی، اس کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ مرنے والے تمام افراد دنڈیگل شہر کے ہسپتال کی لفٹ کے اندر بے ہوش پائے گئے تھے، پولیس سپرنٹنڈنٹ اے پردیپ نے بتایا کہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے، تاہم تمام زخمیوں کی حالت اب بہتر ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے نجی ہسپتال میں لگنے والی آگ ریسپشن پر لگی تھی، جہاں سے گراؤنڈ فلور اور پھر دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی تھی۔

رواں سال کی ابتدا میں نئی دہلی میں بچوں کے ایک ہسپتال میں بھی اسی طرح کی آگ لگی تھی جس میں 6 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوئے تھے۔

مئی کے مہینے میں مغربی ریاست گجرات کے تفریحی پارک میں آگ لگنے سے متعدد بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2024
کارٹون : 12 دسمبر 2024