• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

شائع December 12, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک 400 ارب ڈالر کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔

انڈیا ٹو ڈے نے ’بلوم برگ بلینئر انڈیکس‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حال ہی میں اسپس ایکس کے حصص خریدنے کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق اس لین دین سے ان کی دولت میں تقریباً 50 ارب ڈالر بڑھی، جس سے اسپیس ایکس کی کل مالیت تقریباً 350 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، اور اس کے نتیجے میں اسپیس ایکس کی دنیا کی سب سے قابل قدر نجی کمپنی کے طور پر پوزیشن مستحکم ہوئی۔

اسپیس ایکس کے حصص اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجے میں ایلون مسک کی کل دولت 447 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے، ٹیسلا کے حصص کی مالیت تاریخ کی بُلند ترین سطح 415 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ٹیسلا کے حصص میں تقریباً 65 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی مالیت میں اربوں کا اضافہ ہوا ہے۔

سرمایہ کار پُرامید ہیں کہ نئی انتظامیہ کے تحت ممکنہ ریگولیٹری تبدیلیوں سے ٹیسلا کو فائدہ پہنچے گا، بغیر ڈرائیور کاروں کے لیے ہموار قواعد و ضوابط اور ٹیکس پالیسیوں میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے بھی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کو ہوا دی۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور سرمایہ کاروں کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے گئے۔

ایلون مسک کی دولت صرف اسپیس ایکس اور ٹیسلا تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ کی دولت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا، جو مئی میں قائم کیے جانے کے بعد دو گنا بڑھ کر 50 ارب ڈالر ہوگئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2024
کارٹون : 12 دسمبر 2024